اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مسلح افواج کے ترجمان قاسم عطانے جمعرات کےدن اعلان کیا کہ صوبہ نینوا، الانبار اور بابل میں فوجی کاروائیوں میں ایک سوچار مسلح دہشتگرد مارے گئے اور ان کی کئي گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ قاسم عطا نے مذکورہ صوبوں کے دیہاتوں کو بھی دہشتگردوں کے وجود سے پاک کرنے کےمنصوبے پرعمل درآمد کی خبر دی اور کہا کہ دہشتگردوں کے مقابلے کے لئے آگے آنے والے تمام افراد ملک کےفوجی ادارے کاایک حصہ شمار ہوں گے اور انھیں سرکاری فورسز کوحاصل تمام مراعات حاصل ہوں گی۔ دوسری طرف عراق کے سیکورٹی ذرائع نے موصل میں ایک سوپچاس سعودی انٹیلیجنس افسروں کے داخل ہونے کی خبر دی ہے۔ یہ سعودی انٹیلیجنس افسر خفیہ طریقے سے الحسکہ کے سرحدی علاقے سے داخل ہوئے ہيں۔ان کے موصل میں داخل ہونے کا مقصد سعودی ایجنٹ فھد مصباح کی زیرکمان داعش دہشتگردوں کی مددکرنا ہے۔ عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے تکریت پر داعش کے حملے کے دوران سعودی الاصل ابویمامہ الدوسری کو ہلاک کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲